بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے یلاپور آربیل گھاٹ پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں لاری ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ بس پر سوار پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جب یہ دونوں سواریاں تیز رفتاری کے ساتھ آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثہ آج سنیچردوپہر پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری بس یلاپور سے کاروار جارہی تھی، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی لاری سے بس کی ٹکر ہوگئی۔
مرنے والے لاری ڈرائیور کی فی الحال شناخت نہیں ہوپائی ہے اور پولس موقع پر پہنچ کر ضروری چھان بین میں مصروف ہے۔
بس پر سوار پندرہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر یلاپور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔